0
Wednesday 15 Jul 2020 00:21

خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختون خوا میں ایک اور ڈاکٹر سبطین کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر سبطین کورونا وائرس کے باعث وفات پاگئے ہیں، انہیں ان کے آبائی قبرستان صوابی مرغز یراخیل میں سپردخاک کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 18 ہوگئی ہے، 6 پیرامیڈیکس، 2 نرسنز، 5 کلاس فور اور ایک ایوب میڈیکل کالج کا اکاونٹنٹ بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش