0
Thursday 16 Jul 2020 14:10

حکومت اور کے لیکٹرک کے دعوے ناکام، کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

حکومت اور کے لیکٹرک کے دعوے ناکام، کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں صبح، دوپہر اور شام کے علاوہ رات کے تین بجے بھی بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ فالٹس کی مرمت کے نام پر بھی 12، 12 گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کوئی پرسان حال نہیں اور بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کی بدترین صورتحال ہے، جس کے مختلف سیکٹرز میں 10 سے 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نیو کراچی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔

لانڈھی اور کورنگی میں بھی 10 سے 12 گھنٹے کی بجلی کی بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ کیماڑی، گلشن سکندرآباد، شیریں جناح کالونی میں گیارہ گیارہ گھنٹے بجلی غائب ہے۔ گلشن اقبال کے مختلف بلاکس، عیسیٰ نگری، گلستان جوہر، صفورا کے علاقوں میں عوام کا جینا دوبھر ہوکر رہ گیا۔ گلشن حدید، عیدو گوٹھ، پپری، گھگھر پھاٹک سمیت ملیر کے مختلف گوٹھوں کے رہائشی بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، مہاجر کیمپ، مواچھ گوٹھ میں غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش