0
Friday 17 Jul 2020 12:03

کراچی، را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنیوالا منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر گرفتار

کراچی، را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنیوالا منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والی منی ایکسچینج کمپنی کے مینیجر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے جڑے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا۔ حکام کے مطابق ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھیں، گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، جبکہ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش