0
Saturday 18 Jul 2020 22:46

پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے

پی آئی اے کے 17پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے گئے
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ لیٹر جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17 پائلٹس کو 2019ء میں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا تھا۔ پی آئی اے کے 48 پائلٹس کے اے پی ٹی ایل لائسنس بغیر شوکاز جاری کیے معطل کر دیے گئے ہیں اور مشکوک لائسنس پر 160 سے زائد پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش