1
Monday 20 Jul 2020 18:06

غاصب صیہونی رژیم "حماس اور فتح" کے قریب آنے سے خوفزدہ ہے، اسمعیل ہنیہ

غاصب صیہونی رژیم "حماس اور فتح" کے قریب آنے سے خوفزدہ ہے، اسمعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح کے ساتھ حماس کے بلاواسطہ رابطے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل فتح اور حماس کے قریب آنے سے خوفزدہ ہے کیونکہ اس نے دونوں مزاحمتی تحریکوں کے آپسی اختلافات پر منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ عرب نیوز چینل المنار کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے مسلحانہ مزاحمت کو حماس کے تزویراتی موارد میں سے ایک قرر دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ فلسطینی امنگوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اپنی دوستی کی توجیہ میں لگے ہوئے ہیں تاہم مسئلۂ فلسطین کو کنارے لگانے کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے دوحہ میں قطری خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مسئلۂ فلسطین کو درپیش موجودہ چیلنجز کو خطرناکترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین کی اندرونی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ مقابلے میں یہ اہم ترین عامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام فلسطینیوں کا موقف ایک ہو جائے تو ہم مذموم "الحاقی منصوبے" اور "صدی کی ڈیل" کو حتمی طور پر شکست دیدیں گے۔ اسمعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی پراجیکٹ کے تین ستون ہیں، اوّل؛ واحد موقف پر قومی اتفاق نظر، دوّم: قومی قیادت پر اتفاق رائے جبکہ سب جانتے ہیں کہ فلسطین کے اندر اور باہر اس فلسطینی قیادت کو "تحریک آزادی فلسطین" (PLO) کے طو پر پہچانا جاتا ہے اور سوّم یہ کہ جدوجہد کی حکمت عملی پر قومی اتفاق نظر؛ چاہے یہ حکمت عملی سفارتی ہو یا فوجی۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مذموم "الحاقی منصوبے" اور "صدی کی ڈیل" کے ساتھ مقابلہ فلسطینیوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہئے، کہا کہ عرب ممالک اور امتِ مسلمہ کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات کی استواری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلۂ فلسطین ایک عربی مسئلہ ہونے کیساتھ ساتھ اسلامی مسئلہ بھی ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم کے مذموم منصوبوں نے پورے خطے کو اپنے نشانے پر لے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 875571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش