0
Friday 24 Jul 2020 13:07

کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری بےحال

کراچی کے مختلف علاقوں میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہری بےحال
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین بےحال ہیں۔ شہر کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں بفرزون، سرجانی، خدا کی بستی، نیولیاری تیسر ٹاؤن، بلدیہ، سعید آباد، مواچھ گوٹھ اور گڈاب شامل ہے جبکہ ملیر 15، سعودآباد، ماڈل کالونی اور کھوکھراپار میں 8،8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ملت گارڈن، شادمان اور معین آباد میں 10،10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گلشن حدید، پپری، گگھرپھاٹک، عیدوگوٹھ سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی نہ ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں۔

کے الیکٹرک کورنگی اور لانڈھی کے مختلف سیکٹرز میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب کررہا ہے۔ اسی طرح سولجر بازار، گارڈن، پاک کالونی، عثمان آباد، لیاری، سائٹ میٹروول، شیرشاہ، ماڑی پور، ہاکس بے، مشرف کالونی، اتحاد ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کیماڑی، شیریں جناح کالونی اور گلشن سکندر آباد میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی تھم نہ سکی۔
خبر کا کوڈ : 876229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش