0
Friday 24 Jul 2020 13:12

حکومت کے دو سال مکمل، پی ٹی آئی کراچی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

حکومت کے دو سال مکمل، پی ٹی آئی کراچی کا یوم تشکر منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے 2 سال کامیابی سے مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کراچی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یوم تشکر کی مرکزی تقریب انصاف ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، یوم تشکر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 2 سال میں وفاقی حکومت نے ملک کو ایک سمت دی ہے، آج پاکستان دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہا ہے، کرونا وباء میں وفاقی حکومت نے بہتر کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو وفاقی حکومت کو 2 سال مکمل ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی عوام نے ساسی چوروں سے نجات کے حصول کے لئے عمران خان کی صورت میں ایک نئے لیڈر کا انتخاب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 876232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش