0
Wednesday 29 Jul 2020 09:10

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے، عائشہ فاروقی

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے، عائشہ فاروقی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان نے بھارت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر نمازعید پہ سخت پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔ نجی ٹی کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نماز عید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قدامات بنیادی انسانی حقوق کے بھی صریحاً منافی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کورونا وبا کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مذہبی آزادی چھیننے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیرآئینی اقدامات کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 877228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش