0
Wednesday 29 Jul 2020 22:20

لاہور، لیاقت بلوچ سے علامہ جواد نقوی اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات

لاہور، لیاقت بلوچ سے علامہ جواد نقوی اور علامہ عارف واحدی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عوارف واحدی نے الگ الگ ملاقات کی۔ مسلم ٹاون لاہور میں لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں فرقہ وارانہ شدت پسندی کی صورتحال، اتحاد امت کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں احمد سلمان بلوچ اور احمد جبران بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سید منور حسن کیلئے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ فرقہ وارانہ شدت کی صورتحال، اتحاد امت کانفرنس، پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل اور ملی یکجہتی کونسل کی سرگرمیوں پر آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر اچانک لاک ڈاؤن مسلط کرکے کاروباری طبقہ پر ایک بار پھر تباہی مسلط کر دی ہے، حکومت کی ناکامیاں سماج کے ہر طبقہ کو ناراض اور مایوس کر چکی ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نفرت کا یہ لاوا زبردست تحریک کی شکل اختیار کر سکتا ہے، حکومت اور نیب نے مل کر احتساب کو متنازع بنا دیا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے بین المسالک ہم آہنگی کیلئے لیاقت بلوچ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین تو ایک میز پر بیٹھ جاتے ہیں لیکن یہ محبت عوام تک بھی جانی چاہیے۔ دوسری جانب علامہ عارف واحدی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالے بل سے ملک میں فرقہ واریت کی نئی لہر اُٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل کو تکفیریت کا راستہ روکتے ہوئے قیام امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد مرحوم اور علامہ ساجد علی نقوی نے شیعہ سنی وحدت کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 877407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش