0
Saturday 1 Aug 2020 13:41

اپنی انا اور نفسانی خواہشات کو اللہ کی رضا کی خاطر قربان کر دینا سنت ابراہیمی ہے، محمد حسین محنتی

اپنی انا اور نفسانی خواہشات کو اللہ کی رضا کی خاطر قربان کر دینا سنت ابراہیمی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اپنی انا اور نفس کی تمام خواہشات کو اللہ کی رضا کی خاطر قربان کر دینا سنت ابراہیمی ہے، زندگی کے ہر دائرے میں قرآن و سنت پر عمل کرنا عیدالاضحیٰ کا حقیقی پیغام ہے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے عیدالاضحیٰ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کی راہ میں سب سے پیاری چیز قربان کرنے کے ساتھ ہمیں جینا مرنا، محبت و نفرت صرف اللہ کی خاطر کرنے کا عزم کرنا چاہئے، سنت ابراہیمی کا مقصد تقویٰ کا ماحول پیدا کرنا ہے، پوری قوم کے اندر تقویٰ آجائے، تو معاشرہ جنت، مہنگائی، چور بازاری ختم اور قوم کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور نظریہ پاکستان ہی ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سنت ابراہیمی اور تقویٰ کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اسلامی فلاحی اور جمہوری ریاست کے قیام کا حقیقی خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

محمد حسین محنتی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چرم قربانی الخدمت کو دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت سے وابستہ سابق میئر و ناظم عبدالستار افغانی و نعمت اللہ خان نے کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے دیانت و امانت کے ساتھ کام کیا، جس کے مخالف بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج کراچی سمیت سندھ میں اہل و دیانتدار قیادت کی فقدان کی وجہ سے شہروں کی صفائی سے لیکر لوگ صاف پانی، بجلی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حقیقی تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 877764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش