0
Saturday 1 Aug 2020 23:36

وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ

وزیر اعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کا ٹیلیفون پر رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ٹوئٹ کے  مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا۔ اس دوران ہونے والی گفتگو میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارک باد بھی پیش کی اور ایک دوسرے کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی کے کردار کو سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں ںے ترکی صدر طیب اردوان کو استنبول میں آیا صوفیہ کی تاریخی عمارت کو مسجد کے طور پر بحال کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 877819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش