0
Wednesday 5 Aug 2020 00:32

مظفرگڑھ میں مسافر وین اور کار کے مابین خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ میں مسافر وین اور کار کے مابین خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مظفرگڑھ کے علاقہ کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ جھنگ روڈ پر کھدائی اڈا کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں 9 افراد جاں بحق اور 12 افراد کے زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا، تاہم اسپتال میں 3 مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
خبر کا کوڈ : 878397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش