0
Friday 7 Aug 2020 00:18

کرم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسلز کیلئے 6 کروڑ 47 ہزار روپے کی رقم مختص

کرم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسلز کیلئے 6 کروڑ 47 ہزار روپے کی رقم مختص
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسلز کے لئے 6 کروڑ 47 ہزار روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی ہے، جس میں 1 کروڑ چالیس لاکھ گرلز اسکولز کے لئے اور 5 کروڑ روپے سے زائد رقم بوائے اسکولز کے لئے مختص کی گئی ہے، جس میں زیادہ تر سکولوں کے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کو پیسے دیئے جاچکے ہیں، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرم نے تمام سکول سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکول میں پیرنٹس ٹیچر کونسل کا قیام عمل میں لائیں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی واضح کردہ پالیسی کی روشنی میں تمام پیرنٹس ٹیچرز کونسلز کے ساتھ تربیتی ورکشاپ منعقد کریں تاکہ کونسل کے ممبرز صحیح معنوں میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 878790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش