0
Monday 10 Aug 2020 20:40

محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

محرم الحرام کے جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ رواں سال محرم الحرام میں روٹس، جلوسوں اور مجالس کی موثر فضائی نگرانی کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام اضلاع سے بڑے جلوسوں اور اہم مجالس کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی بجائے ڈرون کیمروں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے وزیراعلی پنجاب کو آئی جی پنجاب نے سیف سٹی میٹنگ میں آگاہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے آپریشنز برانچ نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں اور مجالس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ شہر کے کنٹرول روم کیساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا تاکہ بہتر طریقے سے مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے پاس جدید ترین ڈرون کیمرے موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 879465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش