0
Tuesday 11 Aug 2020 08:59

مریم نواز آج نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرائیں گی

مریم نواز آج نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرائیں گی
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ نیب لاہور نے مریم نواز کو صبح گیارہ بجے طلب کر رکھا ہے۔ وہ نیب کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گی۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے نام 1440 کنال زمین 2013ء میں منتقل ہوئی۔زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے اردگرد تعمیرات کو روکنے کے لیے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا تھا۔ انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی ای احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 879547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش