0
Tuesday 11 Aug 2020 17:31

عمران خان کو پہلے آنے کا شوق تھا اب جانے کا خوف ہے، مریم نواز

عمران خان کو پہلے آنے کا شوق تھا اب جانے کا خوف ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب کا کردار بہت گھناؤنا ہے اور انتقامی کارروائیوں کے بعد نیب اب خود ایک مطلوب ادارہ بن گیا ہے۔ (ن) لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ مریم نوازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے رنگ دینے کی کوشش کی کہ شاید میں نے کسی زمین پر قبضہ کیا ہے، صرف مجھے بلانا مقصود تھا اور بلانے کے پیچھے مجھے نقصان پہنچانا مقصود تھا، اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو پتھر میرے سر پر لگتے اور میں اسپتال میں ہوتی، نیب کے کردار کے بارے میں مجھے بہت پہلے سے معلوم تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کے بعد نیب اب خود ایک مطلوب ادارہ ہے، نیب کا کردار بہت گھناؤنا ہے، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ اور جوڑ توڑ کا ادارہ بن چکا ہے۔ نیب کے سامنے پیش نہ ہونا شاید قانون کی زیادہ پاسداری ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے، عمران خان کو اقتدار میں آنے کا بہت شوق تھا، عمران خان کو اب جانے کا خوف ہے، عمران خان جتنے ظلم کرچکے ہیں، انہیں اب اپنے انجام سے خوف آتا ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ حکومت کو نواز شریف پر رحم نہیں آیا تھا انہیں اپنے اوپر رحم آیا۔ آپ کے اپنے وزیروں نے کہا نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں، آپ نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی، نوازشریف ان کی تحویل میں بیمار ہوئے، حکومت نے خود کو بچانےکے لیے نوازشریف کو باہر بھیجا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ نوازشریف کا بیانیہ نہیں یہ ہمارے آئین کا بیانیہ ہے، پارٹی کے ساتے رہنما نوازشریف کی قیادت اور ووٹ کوعزت دو پر متفق ہیں۔ اگر ووٹ کو عزت مل جاتی تو پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی نہ ہوتی۔ نوازشریف کی کوئی بھی تصویر سامنے آتی ہے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے، ہماری نیب کی پیشیاں بہت خاموش ہوا کرتی تھیں، میرے لئے بولنا آسان ہے اور خاموش رہنا مشکل ہے، کبھی ہم نے بول کر انہیں ایکسپوز کیا، کبھی خاموش رہ کر انہیں زیادہ ایکسپوز کیا۔
خبر کا کوڈ : 879660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش