0
Friday 14 Aug 2020 09:59

لاہور میں 73ویں یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

لاہور میں 73ویں یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 73ویں یوم آزادی کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے پانچ بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔ تقریب میں عام شہری بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیئے۔
خبر کا کوڈ : 880164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش