0
Friday 14 Aug 2020 23:37

باجوڑ میں بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا گیا

باجوڑ میں بھی یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ بھر میں 73واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز باجوڑ پولیس لائنز میں پرچم کشائی سے ہوا۔ قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کے ساتھ یادگار شہداء پر حاضری دی گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔ باجوڑ پولیس لائنز میں آج صبح 08 بجکر 58 منٹ سے صبح 09 تک مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاو اور ڈی پی او باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ اسلام آباد میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب کیساتھ باجوڑ میں بھی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاو، ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق، صوبائی اراکین اسمبلی انور زیب خان اور اجمل خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 73 برس قبل 14 اگست کے دن بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت ایک علیحدہ مملکت خداداد پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقشے پر ظہور ہوا۔ جس کا مقصد انگریز سامراج سے آزادی حاصل کرکے ایسی ریاست قائم کرنا تھا جہاں برصغیر کے مسلمان اپنی زندگیاں اسلامی طور طریقوں، روایات اور اقدار کے تحت آزادانہ گزار سکیں۔ 
خبر کا کوڈ : 880306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش