0
Friday 14 Aug 2020 23:55

افغانستان میں سنگین جرائم میں قید طالبان اسیروں کی رہائی شروع

افغانستان میں سنگین جرائم میں قید طالبان اسیروں کی رہائی شروع
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کی جانب سے بڑے جرائم میں قید طالبان اسیروں کی مرحلہ وار رہائی کا آغاز ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں زیر حراست 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ خطرناک جرائم میں قید ان جنگجوؤں کو لویہ جرگہ سے منظوری کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم رہائی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔ کابل حکومت کی قائم کردہ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ بقیہ ماندہ 400 اسیروں میں سے 80 طالبان جنگجوؤں پر مشتمل پہلے گروپ کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان 400 خطرناک قیدیوں کی رہائی سے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے میں 5 پزار قیدیوں کی رہائی کا وعدہ پورا ہوجائے گا۔ طالبان اسیروں کی رہائی کے مکمل ہونے سے کابل حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ اس سے قبل لویہ جرگہ نے اسیروں کی رہائی کی منظوری دیتے ہوئے طالبان سے انٹرا افغان ٹاک کے آغاز کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 880315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش