0
Sunday 16 Aug 2020 04:14
اسرائیل-امارات دوستی معاہدہ

متحدہ عرب امارات کے 'خلیفہ ٹاور' کے سامنے ریکارڈ ہونیوالی پہلی اعلانیہ اسرائیلی رپورٹ

متحدہ عرب امارات کے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے طے پا جانے کے بعد معروف 'خلیفہ ٹاور' کے سامنے پہلی مرتبہ صیہونی میڈیا کی جانب سے علی اعلان رپورٹ ریکارڈ کر کے اسرائیلی ٹیلیویژن پر نشر کی گئی ہے۔ عرب اخبار القدس العربی کے مطابق صیہونی خبرنگار 'روعی کایس' اور 'دورون ہرمان' کی جانب سے 800 میٹر بلند اماراتی الخلیفہ ٹاور کے سامنے ریکارڈ ہونے والی یہ رپورٹ اسرائیلی ٹیلیویژن کے چینل نمبر 13 پر نشر کی گئی۔

ویدئو | گزارش علنی خبرنگاران صهیونیست در برابر برج خلیفه دُبی برای اولین بار

اسرائیل کے قومی ٹیلیویژن نیٹورک پر نشر ہونے والی اس رپورٹ میں صیہونی میڈیا پرسن، مسلم ملک کے اندر علی الاعلان رپورٹ ریکارڈ کرنے والا پہلا اسرائیلی خبرنگار ہونے کے ناطے پھولے سما نہ رہا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے عملے نے مسلم عرب سرزمین سے غاصب صیہونیوں کو یہ پیغام ارسال کیا ہے کہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کیساتھ دوستی کیخاطر مزید غیر قانونی یہودی بستیوں کو عارضی طور پر روک کر ایک وسیع مسلم عرب سرزمین (امارات) تک اپنے پیر پھیلا لئے ہیں۔

ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 880537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش