0
Sunday 16 Aug 2020 10:22

صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پائیداد بنیاد پر صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد قاسم کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کی جانب پہلا بڑا قدم یہ ہے کہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے آزاد اداروں (آئی پی پیز) کے ساتھ ایک بنیادی معاہدہ کیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں مہنگے توانائی معاہدوں پر دستخط کیے گئے کیونکہ سابق حکومتیں صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے آئی پی پیز سے مذاکرات کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وزیراعظم عمران خان فوری بنیادوں پر مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں لیکن موجود حکومت کے لیے یکطرفہ طور پر معاہدے ختم کرنا ممکن نہیں تھا، ساتھ ہی وہ بولے کہ اس سلسلے میں حکومت نے ایک ٹیم بنائی جو آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کے لیے بات چیت کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کے تحت خاص بجلی گھر کی مجموعی صلاحیت کے بجائے حاصل اور استعمال بجلی کے لیے ادائیگی کی جائے گی جبکہ ایکوٹی کی واپسی امریکی ڈالر کے بجائے روپے میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا 2030ء تک مجموعی مکس توانائی میں قابل تجدید توانائی کا شیئر 20 سے 25 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ ہے، اس سے پیٹرولیم فیول پر انحصار کم ہونے اور بجلی کی پیداواری لاگت کم ہونے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 880587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش