0
Tuesday 18 Aug 2020 11:42
حکومت کے 2 سال مکمل

وفاقی وزراء کی مشترکہ نیوز بریفنگ

وفاقی وزراء کی مشترکہ نیوز بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ سال 2018ء کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت 18 اگست 2018ء کو تشکیل دی گئی تھی اور عمران خان نے بطور وزیراعظم حلف اٹھایا تھا۔ آج حکومت کو 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وفاقی وزرا، مشیر خزانہ اور معاون خصوصی نے مشترکہ نیوز بریفنگ کی جس میں وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اقتصادیات حماد اظہر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔ نیوز بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کہا کہ عمران خان نے دائیں اور بائیں بازو کی سیاست کو ختم کرکے درست اور غلط کی سیاست شروع کی یہی بیانیہ ہم لے کر چل رہے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے بنیادی مقاصد کو اپنا ہدف بنائیں، ہم وہ ریاست بنائیں جس میں عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہو۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان ایک غریب پرور شخص ہیں جن کی یہ سوچ ہے کہ ملک کو کس طرح آگے لے جایا جائے اور کس طرح ملک کو فلاحی ریاست بنایا جا سکے اور 2018ء میں ہماری حکومت بننے کے بعد ان اہداف کا حصول ممکن ہوا جبکہ ہماری تمام پالیسیاں بھی اسی سوچ کے گرد گھومتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مفادات پر اپنے مفاد کو ترجیح دے کر سیاست کو پیشہ بنادیا گیا تھا جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ایک پیشہ بنا دیا گیا تھا جسے اب عوام نے مسترد کردیا اور وزارت اطلاعات کے تناظر میں ہمارا چیلنج صرف یہ نہیں کہ حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کی جائے بلکہ ہمیں اندرونی اور بیرونی محاذ پر لڑنا ہے۔ نیوز بریفنگ میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا جائے اور گزشتہ ادواروں کے دوران ایک عرصے وزیر خارجہ ہی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے نمائندگی ہی نہیں ہو پاتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 880991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش