0
Thursday 20 Aug 2020 01:41

وزیراعلیٰ سندھ نفرت نہ پھیلائیں، صوبے کا نظام درست کریں، فردوس شمیم نقوی

وزیراعلیٰ سندھ نفرت نہ پھیلائیں، صوبے کا نظام درست کریں، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ صوبے کے لوگوں میں نفرت نہ پھیلائیں، سندھ کا نظام درست کریں، اگر ایسا نہ ہوا تو ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو وفاق کے پاس سب آپشن موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کو تباہ کرنے والے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم لندن کے لوگ ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی نظام صوبو ں کو طے کرنا ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کو اہلیت کی بنیاد پر کراچی کے لئے کام کرنا ہوگا ورنہ صوبہ مزید تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے معاملات درست کرے، ان سے کام نہیں ہوتا، یہ سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں ہونے والے مظاہرے انکی ناہلی ظاہر کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 881356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش