0
Saturday 22 Aug 2020 11:47

نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، فواد چوہدری

نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری کرانا بھی درست فیصلہ ہے اور ان کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ نواز شریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی کے بیانیہ اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آ کر قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 881792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش