1
Saturday 22 Aug 2020 23:15

جارح قوتوں پر انتہائی دردناک مرحلہ آنیوالا ہے، یمن

جارح قوتوں پر انتہائی دردناک مرحلہ آنیوالا ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے دارالحکومت صنعاء میں خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارح قوتوں کی جانب سے پیدا ہونے والے تناؤ میں جس قدر اضافہ ہو گا، جارح قوتوں کے خلاف یمنی جواب میں بھی اسی قدر شدت آتی جائے گی۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزیر دفاع نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ جارح ممالک ہی تھے جنہوں نے یمنی عوام پر ہولناک جنگ مسلط کی اور اگر انہوں نے اپنی جارحیت کو مزید جاری رکھا تو یہ جنگ ہمارے ہاتھوں ہی اختتام کو پہنچے گی۔

محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے اس ہولناک جنگ کو روکنے کے لئے ایک سے زیادہ راہِ حل بتائے اور جنگ کے انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہونے کے بارے جارح سعودی اتحاد کو بارہا خبردار کیا ہے۔ یمنی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم جارح قوتوں کی جانب سے شروع کی گئی اس جنگ کو اُن کے لئے انتہائی دردناک مرحلے میں داخل کرنے پر نہ صرف پورا اختیار رکھتے ہیں بلکہ اس مرحلے کے لئے مکمل طور پر تیار بھی ہیں۔

واضح رہے کہ امیر ترین عرب مسلم ملک سعودی عرب کی جانب سے غریب ترین عرب مسلم ملک یمن  پر مارچ 2015ء سے مسلط کی جانے والی اس جنگ میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور لاکھوں دوسرے زخمی و اپاہج ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اس جنگ کے دوران ہولناک سعودی بمباری کے باعث یمن کا تقریبا پورے کا پورا انفراسٹرکچر، تعلیمی ادارے، ذرائع مواصلات اور ہسپتال بھی تباہ ہو چکے ہیں جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کی جانب سے اس جنگ کے لئے مقرر کردہ اہداف میں سے کوئی ایک بھی حاصل نہیں ہو کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 881935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش