0
Wednesday 26 Aug 2020 08:45

سینیٹ، اپوزیشن کی مخالفت کے سبب اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل مسترد

سینیٹ، اپوزیشن کی مخالفت کے سبب اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل مسترد
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کے بعد سینیٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹی بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ سینیٹ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل اور اسلام آباد وقف پراپرٹی بل منظوری کے لیے پیش کیے جسے اپوزیشن کے مخالفت میں ووٹوں کے باعث مسترد کر دیا گیا۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے سینیٹ میں جب انسداد منی لانڈرنگ بل اور اسلام آباد وقف بل منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت چاہتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلز پر ڈیڈ لائن بہت قریب آ گئی ہے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے ہے۔ آج یہ قومی سلامتی کا مسئلہ کیسے بن گیا۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، منی لانڈرنگ کا لفظ آ جائے تو یہ اتنے حساس کیوں ہو جاتے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت ملکر کام کریں تو وقار میں اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم کے بیان پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ اب دیکھیں بلڈوزر کیسے چلتا ہے، اپوزیشن بلز پیش کرنے کی تحریک مسترد کرے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ قائد ایوان لڑنے کے لیے اپوزیشن پر لپکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلز پیش کرنے کی اجازت دی، سینیٹ نے دونوں بلز کثرت رائے سے مسترد کر دیے۔
خبر کا کوڈ : 882464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش