0
Wednesday 26 Aug 2020 11:18

عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دیں گے، احسن اقبال

عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دیں گے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کو شکست نہیں دی، ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، مجھے گرفتار بھی کیا گیا، جیل میں بھی رکھا گیا، ضمانت کے بعد آج میری ساتویں پیشی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے، سپریم کورٹ میں نیب کا مؤقف ہے کہ احتساب عدالتیں فیصلے نہیں کرتیں اس لیے تاخیر ہو رہی ہے۔ رہنما نواز لیگ نے کہا کہ نیب کو جھوٹ گھڑنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنا کرپشن ہے؟ وزیرِ مواصلات بتائیں کہ ڈیڑھ سال قبل بننے والی جے آئی ٹی کہاں گئی؟ اس جے آئی ٹی کا جے بھی سامنے نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 882490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش