0
Thursday 27 Aug 2020 23:50

کراچی، جوہر موڑ پر فلیٹ کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی، جوہر موڑ پر فلیٹ کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر اور جوہر موڑ کے قريب فلیٹ کی ديوار گرنے سے خواتين اور بچوں سميت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جوہر موڑ پر فلیٹ کی دیوار گرگئی۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ شانِ مغلیہ ریسٹورنٹ کے برابر واقع فلیٹ کی دیوار 20 سے 25 فٹ طویل تھی۔ دیوار گرنے سے خواتين اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ میتوں اور زخميوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ ملبے تلے مزید لاشیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 882843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش