0
Monday 31 Aug 2020 14:54

کراچی میں بلدیاتی نظام کی مدت کے ساتھ وسیم اختر کی میئر شپ بھی ختم

کراچی میں بلدیاتی نظام کی مدت کے ساتھ وسیم اختر کی میئر شپ بھی ختم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہوگئی، میئر کراچی وسیم اختر کی میئر شپ بھی آج 4 سال بعد ختم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا، 1460 دن چلنے والی بلدیاتی حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کرسکی۔ وسیم اختر نے 31 اگست 2016ء کو بطور میئر کراچی عہدے کا حلف اٹھایا تھا، وسیم اختر نے اپنی اسیری میں سینٹرل جیل سے آکر میئر شپ کا حلف لیا تھا۔ میئر کراچی نے اپنے نظامت کے دور میں کے ایم سی کے تین بجٹ پیش کئے، میئر نے سال 2017-18 کا 27 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ وسیم اختر نے سال 2018-19ء میں کے ایم سی کا 26 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ میئر شپ جانے سے چند روز قبل وسیم اختر پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہوگئے تھے اور انہوں نے وفاق اور سندھ حکومت کو لکھے گئے خط پھینک دیئے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل معروف بیوروکریٹ یونس ڈھاگا کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائے جانے کا امکان کی خبریں آئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یونس ڈھاگا گریڈ بائیس کے افسر رہے ہیں، یونس ڈھاگا کئی اہم وفاقی و صوبائی سرکاری عہدوں پر ذمے داری انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش