0
Wednesday 2 Sep 2020 23:51

کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کر دیا جائیگا، آرمی چیف

کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کر دیا جائیگا، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 روزہ کراچی کے دورے پر شہر قائد کے تاجروں نے ان سے سے ملاقات کی، جس میں تاجروں نے سندھ سرکار کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور اپنے مسائل بیان کیے۔ تاجروں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کوئی میگا پروجیکٹ اب تک مکمل نہیں ہوا۔ تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے باوجود سب ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے، مشکل حالات میں کسی صوبائی ادارے نے رسپانس نہیں دیا۔

آرمی چیف نے تاجروں کی شکایات سننے کے بعد مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرکے 3 سال میں شہر کو مکمل تبدیل کر دیا جائے گا، کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرینگے، کراچی کے پانی، سیوریج، سڑکوں اور تجاوزات کا مسئلہ حل ہو جائے گا، شہر قائد کیلئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آرمی چیف نے ملاقات میں بتایا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نمائنگی دی جائے گی، جس کے بعد کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 883921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش