0
Friday 4 Sep 2020 11:48

آرمی چیف کی کراچی کے تاجروں سے ملاقات

آرمی چیف کی کراچی کے تاجروں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کو ان کے مختلف امور کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے علاوہ مزید صنعتوں کے قیام اور برآمدات میں اضافہ پر زور دیا۔کراچی کے کور ہیڈکوارٹرز میں شہر کے تاجروں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو بارش کے بعد پیداواری سرگرمیوں میں معطلی، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات، سڑکوں کی خستہ حالی اور متعدد صنعتوں میں پانی جمع ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تاجروں نے مختلف امور اٹھائے جن میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی)، کراچی میں زمین کی قیمتوں میں اضافہ، برآمدات اور پیداواری سرگرمیوں میں دشواریوں کے ساتھ ساتھ صنعت کاری کی کمی شامل ہیں۔

آرمی چیف نے صنعتکاروں سے کہا کہ وہ جی آئی ڈی سی معاملے پر ایک صفحے پر مشتمل تجاویز بھیجیں تاکہ وہ اس پر وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں۔ کاروباری افراد کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وزیر اعظم برآمدات اور مقامی تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ اس ہی پر بات کرتے ہیں کہ کس طرح صنعتی اور برآمدی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کاروباری برادری کے تمام امور اور خدشات وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے جو تجارت اور صنعتوں کئ آگے بڑھنے کی رفتار میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔ آرمی چیف کا مؤقف تھا کہ تجارت اور صنعتوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آسانی سے کام کرنے کے لیے موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ صدر سائٹ سلیمان چاولہ نے نشاندہی کی کہ کراچی کے سائٹ اور کورنگی کے صنعتی علاقوں میں صنعتی اراضی کی قیمت 4 سے 5 کروڑ روپے فی ایکڑ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں فیصل آباد میں 90 لاکھ فی ایکڑ ہے۔
خبر کا کوڈ : 884187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش