0
Friday 4 Sep 2020 14:44

وانا، رستم بازار میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، 2 شدید زخمی

وانا، رستم بازار میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک، 2 شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا کے رستم بازار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، گرچہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے مگر علاقہ مکینوں کے مطابق کہ پولیس کی تعیناتی اس صورت میں سوالیہ نشان ہے کہ جب لوگ سرعام اسلحہ لیکر گھومیں اور دن دیہاڑے سرعام اپنی دشمنیاں قتل و اقدام قتل سے پوری کرتے رہیں۔ وانا کے رستم بازار میں فائرنگ کے تبادلے میں دین محمد وزیر جاں بحق جبکہ پرائیوٹ سکول کے پرنسپل اقبال وزیر اور عجب نور وزیر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ سٹی پولیس تھانہ وانا کے مطابق آج صبح گیارہ بجے کے قریب سیف اللہ عرف سیفل ادا خیل نے بھرے بازار میں مخالف فریق دین محمد وزیر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اور افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، شدید زخمی ہونے والا پرنسپل اقبال وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا ہے جبکہ عجب نور وزیر معمولی زخمی ہونے کے ناطے وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب احمد زئی وزیر قبائل نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں مقامی پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ دوسرے اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس کو وزیرستان میں تعنیات کریں۔ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں لوگ ابھی بھی آزادانہ اسلحہ کیساتھ گھوم رہے ہیں اور اس کے استعمال اور نمائش پر کوئی پابندی نہیں۔
خبر کا کوڈ : 884200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش