0
Friday 4 Sep 2020 23:48

لیہ، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی

لیہ، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح لیہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، لیہ میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام نکالی جانے والی ریلی لیہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم لیہ کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد رضا اسدی نے کی جبکہ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما صفدر حسین خان نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سوئیڈن اور فرانس میں اسلام دشمن واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ساجد رضا اسدی کا کہنا تھا کہ فرانسیسی جریدے چارلی ہیبدو نے ایک بار پھر حضور اکرم کے گستاخانہ خاکے شائع کرکے عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے، پورا عالم اسلام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہے، اسلام دشمن عناصر چاروں طرف سے اسلام کے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں، ایک طرف عالمی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف قرآن پاک اور رسول اللہ کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پاکستان میں شیعہ سنی تفرقہ کا میدان سجایا گیا ہے، پاکستان میں ایک منظم سوچ کے تحت حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 884327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش