0
Monday 7 Sep 2020 01:59

بارش و سیلاب، ملک بھر میں مزید 14 افراد جاں بحق

بارش و سیلاب، ملک بھر میں مزید 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری حالیہ بارشوں و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 89 کم عمر بچوں سمیت 39 خواتین و 105 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 195 افراد جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 16، سندھ میں 84، بلوچستان میں 19، کشمیر میں 10 جبکہ گلگت بلتستان میں 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

حالیہ مون سون سیزن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 233 افراد جاں بحق جب کہ 166 زخمی ہوئے اس دوران بارشوں و سیلاب سے 10 رابطہ سڑکیں، 10پل، 2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد، 6 پاور ہاوسز کو بھی نقصان پہنچا۔بارشوں سے 1359مکانات کو مکمل جبکہ 1249 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 166 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں 37 کم عمر بچوں سمیت 31 خواتین و 98 مرد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 10سڑکیں، 10پل،2 ہوٹل، 3 دکانیں، 5 مساجد، 6 پاور ہاوسز کو بھی نقصان پہنچا جبکہ اس کے علاوہ بارشوں سے 1359 مکانات کو مکمل جبکہ 1249 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 884704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش