0
Thursday 10 Sep 2020 18:22

طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر کیخلاف جعلی کرنسی چلانے کا مقدمہ درج

طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر کیخلاف جعلی کرنسی چلانے کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کے بیٹے بلال طاہر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بلال طاہر نے شہری سے لینڈ کروز گاڑی خریدی، جس کے ادائیگی جعلی نوٹوں سے کی گئی۔ طاہر اشرفی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ تھانہ تتلے عالی میں درج کیا گیا ہے۔ بلال طاہر نے ہرچوکی کے تحسین رضا کھرل سے لینڈ کروزر گاڑی خریدی اور 52 لاکھ روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی میں ادا کیے۔ گاڑی کے مالک نے رقم بینک میں جمع کروانا چاہی تو انکشاف ہوا ہے کہ ساری کرنسی جعلی ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی کے صاحبزادے کو  اپنے گھر میں بٹھا کر رقم بینک میں جمع کروانے گیا تو بینک منیجر نے بتایا کہ تمام رقم جعلی ہے جبکہ اس دوران بلال طاہر اشرفی گاڑی لیجانے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملنے پر سی آئی اے پولیس موقع پر پہنچی اور بلال طاہر اشرفی کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تتلے عالی تھانہ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ دفعات بی 420٫418٫489 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 885468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش