0
Friday 11 Sep 2020 18:07

شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل
اسلام ٹائمز۔ نیب نے شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں اجلاس میں شوگر کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل کی غیرجانبدرانہ، آزادانہ، شفاف، میرٹ اور قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کار افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (CIT) تشکیل دے دی گئی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں 2 انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر شامل ہوں گے، جبکہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کریں گے۔

چئیرمین نیب،ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی اور ڈی جی آپریشنز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ لیں گے، جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر کام مکمل کرنے کیلئے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔ چئیرمین نیب نے کہا ہے کہ چینی سبسڈی کی تحقیقات انتہائی غیرجانبدارانہ، شفاف، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کی جائیں، اور تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا پورا موقع فراہم کیا جائے، جبکہ غیرقانونی طریقے سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو غیرقانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 885634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش