0
Tuesday 15 Sep 2020 22:55

مضبوط بلدیاتی ادارے امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، میاں نور سہو

مضبوط بلدیاتی ادارے امن اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، میاں نور سہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدرمیاں نور احمد سہو نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا وہاں امن، استحکام اور خوشحالی آئی، آئین پاکستان میں دی گئی رہنمائی کے مطابق بلدیاتی الیکشن ہوئے اور انہیں اختیار اور وسائل دئیے گئے تو گھر کی دہلیز پر مسائل حل کرنے کے خواب کو تعبیر ملے گی، اگر ماضی کے حکمرانوں کی طرح صرف کلین سویپ کی کوشش کی گئی تو اس سے انتشار اور عدم استحکام بڑھے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما را عارف رضوی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے آئین کے مطابق فنکشنل ہوتے تو آج پاکستان کا ہرشہر تالاب کا منظر پیش نہ کر رہا ہوتا، عوام کے مسائل کے حل کے لئے مالی و انتظامی اعتبار سے مضبوط بلدیاتی اداروں کی ضرورت ہے۔ متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی کو بھی منتخب ہونے کا موقع میسر آئے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 886458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش