0
Wednesday 16 Sep 2020 09:26

پاکستانی عوام نے کورونا کو شکست دیکر دنیا کو حیران کیا، سردار مسعود

پاکستانی عوام نے کورونا کو شکست دیکر دنیا کو حیران کیا، سردار مسعود
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور آزادکشمیر کے لوگوں نے کورونا وائرس کی اُس وبا کو شکست دی ہے جس کے سامنے امریکہ، برطانیہ اور دیگر بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک بے بس ہو گئے۔ اس جنگ کو جیتنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی تائید اور حمایت کے بعد نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ، وفاقی حکومت، افواج پاکستان، چاروں صوبائی حکومتوں اور آزادکشمیر نے جو بروقت اقدامات اُٹھائے اُس پر قوم کو فخر ہے۔یہ بات اُنہوں نے منگل کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے ایک اعلیٰ سطح وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں لیفٹیننٹ کرنل اظہر سعید، لیفٹیننٹ کرنل سبطین محمد خان کے علاوہ کورونا وائرس لیب کے ماہرین اور دیگر افراد شامل تھے۔ آزادکشمیر کے ڈائریکٹر صحت عامہ ڈاکٹر سردار آفتاب خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 886530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش