0
Thursday 17 Sep 2020 23:20

دیوبند جماعتوں کی اسلام آباد میں عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس، زلفی بخاری کو ہٹانے کا مطالبہ

دیوبند جماعتوں کی اسلام آباد میں عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس، زلفی بخاری کو ہٹانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ سنی کونسل کے زیراہتمام اسلام آباد میں جناح ایونیو پر عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پیش نظر ریڈ زون کو جانے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ صحابہ اور اہل بیت کی توہین قابل قبول نہیں۔ توہین صحابہ و اہلبیت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے۔ ہم پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہوکر قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سامنے کھڑے ہوکر توہین صحابہ پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام ہے تو صحابہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے۔ صحابہ کرام کی شان ہمارے لئے سرخ لکیر ہے، جو اس لکیر کو ہاتھ لگائے گا وہ ناقابل برداشت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کا ہدف ہے کہ عالم اسلام میں ناموس رسالت، شان صحابہ اور قرآن پاک کے خلاف کوشش کرتے رہیں گے۔ حکومت چودہ قوانین پاس کرچکی۔ منی لانڈرنگ رکنی چاہیئے، کوئی دینی تنظیم ملوث نہیں، مغربی آقاؤں کو خوش کرکے پاکستان کے مفاد کو داؤ پر لگانا قابل قبول نہیں، ہمیں مغرب غلامی قابل قبول نہیں ہے۔ مغرب کی غلامی کیلئے پارلیمنٹ کو پاؤں تلے روندا گیا ہے، اب اسلام آباد کے عوام مدرسے، مساجد، سکول اور ہسپتال کیلئے جائیداد وقف نہیں کرسکتے، چودہ سو سال سے لوگ اپنی جائیدادیں مساجد کو وقف کرتے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں جائیداد کو فروخت کرکے نالے بھی بنائے جاسکتے ہیں، یہ قابل قبول نہیں، زندگی کے آخری قطرے تک ناموس رسالت، شان صحابہ کیلئے پارلیمنٹ میں لڑتا رہوں گا، کل مشترکہ اجلاس میں مدارس اور مساجد سے متعلق بھی بل منظور ہوا، وہ قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 886864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش