0
Monday 1 Aug 2011 16:34

قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس کا افتتاح کر کے ایک اور وعدہ پورا کیا، مہدی شاہ

قراقرم یونیورسٹی سکردو کیمپس کا افتتاح کر کے ایک اور وعدہ پورا کیا، مہدی شاہ
اسکردو:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی مہدی شاہ نے اسکردو میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کر دیا، کیمپس کے قیام سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، کل تک جو لوگ اس کو ایشو بنا کر سیمنارز اور قراردادں کے ذریعے سرخیاں لگاتے تھے اب انہیں کوئی اور موضوع سوچنا پڑے گا، جو لوگ مسائل پر تنقید کرنا جانتے ہیں انہیں اچھا کام ہونے پر تعریف کرنا بھی آنا چاہئِیے، لوگ تعریف کریں یا نہ کریں، ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے، پانچ سال میں اتنا کام کرینگے کہ آئندہ آنے والوں کو کرنے کیلئے کوئی کام نہیں بچے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے حسین آباد میں قراقرم کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
انہوں نے کیمپس کیلئے دو بسیں ایک ویگن اور دو ہزار کنال اراضی دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے سکردو کیمپس کے حوالے سے جو جگھڑا تھا وہ ختم ہو گیا ہے۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر ہائرسکینڈری کالج حسین آباد کی بلڈنگ قراقرم یونیورسٹی کے ہینڈ اور کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تو یہ کالج حاجی فدا ناشاد کے کام نہ آیا البتہ اب ضرور کام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ تھری میں کسی اور جگہ عوامی مطالبے کے مطابق کالج قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کیمپس کو کسی طرح کسی حوالے سے پیچھے رہنے نہیں دینگے، اس کیمپس کے قیام کیلئے بلتستان ریجن کے تمام قانون ساز اسمبلی ممبران نے اپنی اے ڈی پی سے دس لاکھ روپے مختص کئے ہیں، اگر آئندہ ضرورت پڑے تو میں اپنے حلقے کی پوری اے ڈی پی بھی اس ادارے پر خرچ کروں گا، گلگت ریجن اور بلتستان ریجن کے بعد دیامر اور دیگر علاقوں میں بھی کیمپس کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور بہتری کیلئے تمام طبقوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ملکر کام کریں، ووٹ کو ذہن سے نکالیں، ہم نے علاقے کی ترقی کا سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید ضرور ہونی چاہئیے، لیکن تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح بھی ہونی چاہئیے، ہمارا دو سالہ ریکارڈ گواہ ہے کہ آج تک کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا، جو لوگ کرپشن کی بڑی باتیں کرتے ہیں، میں کرپشن کے خلاف ہوں، لیکن کسی کو ٹھیکہ ملے تو سب کچھ ٹھیک، نہ ملے تو کرپش، این اے پی ڈبلیو ڈی کو خراب کرنے میں سیاسی لوگوں اور ٹھیکیداروں کا بڑا ہاتھ ہے، پی ڈبلیو ڈی میں لوگ ٹو پرسنٹ کی سیاست کرتے تھے، آئندہ ٹو پرسنٹ کی سایست کوئی نہیں کر سکے گا۔ جو بھی بھرتیاں ہونگی مستقل بنیادوں پر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ڈائیلاگ میں موجود ہے، سیاسی ڈائیلاگ کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئیے، اخبارات میں سرخیاں لگانے والے مسائل کے حل کیلئے مشورہ دیں، ہم اچھے مشورے پر ضرور عمل کرینگے، سیاسی نعرہ اپنی جگہ، یہ علاقہ ہم سب کا ہے، سب کو دعوت دیتا ہوں۔ 
تقریب سے صوبائی وزیر قانون پلاننگ، برقیات وزیر شکیل احمد، سکریٹری تعلیم سید ہادی، چیف سکریٹری سیف اللہ چٹھہ اور قراقرم یونیورسٹی کی وائس چانلسر ڈاکٹر نجمہ نجم نے بھی خطاب کیا، یونیورسٹی کی وائس چانلسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپس میں چار شعبے بڑھائے جائیں گے، عید کے فوراً بعد تشہیر ہو گی اور دسمبر میں کلاسیں چلائی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 88695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش