0
Friday 18 Sep 2020 20:17

بھارت میں کورونا کے 96424 نئے کیسز، مہلوکین کی تعداد 84 ہزار سے متجاوز

بھارت میں کورونا کے 96424 نئے کیسز، مہلوکین کی تعداد 84 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے زیادہ اور ریکارڈ اضافے کے بعد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 96424 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ریکارڈ 87472 افراد کی شفایابی سے صحتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد 96424 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 5214677 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعرات کو سب سے زیادہ 97894 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے پہلے دو دن میں نئے کیسز میں کمی آئی تھی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 19.52 فیصد، شفایابی کی شرح 78.86 فیصد اور اموات کی شرح 1.62 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 887025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش