0
Thursday 24 Sep 2020 12:20

یہ حکومت کیسے آئی سب کو پتا چل گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

یہ حکومت کیسے آئی سب کو پتا چل گیا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میاں صاحب نے دھواں دار تقریر نہیں کی، مسائل بیان کیے ہیں، یہ حکومت کیسے آئی سب کو پتا چل گیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، تاہم عدالت میں موجود کمپیوٹر خراب ہو گیا، عدالتی کمپیوٹر میں ٹیکنیکل مسائل کے باعث گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا اور عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گواہ کا بیان آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کورٹ میں آج بھی پیشی ہوئی، نیب نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی ججمنٹ کے بعد نیب کی کارکردگی گھل گئی،  نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کیسز بنا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو دکھایا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے گئے جس کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں، ہماری روایات کچھ قانون سے ہٹ کر بن گئی ہیں، نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ کا قانون موجود ہے، بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش