1
Friday 25 Sep 2020 00:28

ڈیوڈ فریڈمین کا بیان اسرائیل دوستی معاہدوں میں امریکی و صیہونی دھوکہ دہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حماس

ڈیوڈ فریڈمین کا بیان اسرائیل دوستی معاہدوں میں امریکی و صیہونی دھوکہ دہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے "مغربی کنارے کے الحاق" پر مبنی مذموم صیہونی منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے غاصب صیہونی رژیم میں تعینات امریکی سفیر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عرب خبررساں ایجنسی الاعلام الحربی کی فلسطینی شاخ کے مطابق حماس کے ترجمان نے ڈیوڈ فریڈمین کے اس بیان کے جواب میں کہ اسرائیل کے ساتھ امارات و بحرین کے دوستی معاہدے، فلسطینی مغربی کنارے میں اسرائیل کے "الحاقی منصوبے" پر عدم عملدرآمد کی ضمانت نہیں، کہا ہے کہ یہ بیان اُن غلط بیانیوں کی عکاسی کرتا ہے جن سے (دوستی) معاہدوں پر دستخط کے وقت کام لیا گیا تھا جبکہ یہ اقدام اِسی جیسے (غلط بیانی پر مبنی) معاہدوں کو پوری عرب قوم پر مسلط کرنے کی ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے چند روز قبل ہی اسرائیل کے ساتھ دوستی کے اماراتی بہانے کی قلعی کھولتے ہوئے برملا اعتراف کر لیا تھا کہ وسیع فلسطینی علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا مذموم "الحاقی منصوبہ" صرف ایک مقررہ وقت تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے اس کے دوستی معاہدے کے عوض اسرائیل اپنے الحاقی منصوبے پر عملدرآمد نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ 13 اگست 2020ء کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے دوستانہ تعلقات کی استواری پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ہی واشنگٹن میں امارات و بحرین کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر و صیہونی وزیراعظم کے ہمراہ اسرائیل کے ساتھ امارات و بحرین کے دوستی معاہدوں پر دستخط کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 888241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش