0
Friday 25 Sep 2020 23:11

آئندہ دو روز میں مزید عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، امریکی سفیر

آئندہ دو روز میں مزید عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، امریکی سفیر
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کریں گے۔ کرافٹ نے سعودی چینل "العربیہ" کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ امریکا مزید عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ دوستی ٹرین پر سوار ہونے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ہم جلد ہی اس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور عرب ملک ایک یا دو دن میں ایک معاہدے پر دستخط کرے گا اور تمام ممالک اس کی پیروی کریں گے۔ کرافٹ نے کہا کہ امریکیوں کو امید ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی وجود کے ساتھ معمول کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان، مراکش اور سوڈان اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرسکتے ہیں۔ ان ملکوں ‌کے ساتھ امریکا کی بات چیت جاری ہے اور خفیہ طور پر ان ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔ سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ حال ہی میں سوڈانی آرمی چیف نے امارات کا دورہ کیا، جس میں انہوں‌ نے عرب ملکوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی۔ عبرانی چینل 24 نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کچھ ہی دنوں میں سوڈانی رہنما عبدالفتاح البرھان  سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 888433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش