0
Sunday 27 Sep 2020 10:24

پاکستان میں حقیقی امن افغانیوں کے امن و سکون سے مشروط ہے، عمران خان

پاکستان میں حقیقی امن افغانیوں کے امن و سکون سے مشروط ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک افغانوں کو امن و سکون نصیب نہیں ہو گا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کر سکتا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں جغرافیہ، ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں، جب تک افغانوں کو امن و سکون نصیب نہیں ہو گا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کر سکتا، افغانستان میں غیرملکی افواج کا عجلت میں انخلا غیر دانش مندانہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 2018ء میں افغانستان میں سیاسی حل کے لیے پاکستان کی مدد مانگی، پاکستان افغانستان میں سیاسی حل کے لیے ہر ممکن مدد کر رہا ہے، افغانستان میں امن کا جو راستہ ہم نے اختیار کیا وہ آسان نہیں تھا، پاکستان کئی دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کر رہا ہے، افغان جنگ سے اسلحہ اور منشیات پاکستان میں آئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے، اس وقت افغانستان اور خطے کے لیے امید کا سنہری موقع ہے، دوحہ مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، بین الافغان مذاکرات کا دور مزید مشکل ہو سکتا ہے جس کیلیے تحمل اور مفاہمت کی فضا درکار ہے، صرف افغانستان کی قیادت اور افغانوں کی شمولیت سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، افغانستان میں امن و استحکام طاقت کے ذریعے باہر سے تھوپا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 888692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش