0
Monday 28 Sep 2020 21:40

ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت نے بھارتی حکومت کے دعوں کی پول کھول دی ہے، مظفر شاہ

ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت نے  بھارتی حکومت کے دعوں کی پول کھول دی ہے، مظفر شاہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے دن دھاڈے نوجوان وکیل بابر قادری کی ہلاکت پر انتہائی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ بابر قادری کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے این سی نے کہا کہ سید بابر قادری کی ہلاکت نے بھارتی حکومت کے ان دعوؤں کی پول کھول دی ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر کی صورتحال میں قابل قدر بہتری آئی ہے۔ عوامی نیشنل کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے دن رات لاکھوں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود جموں و کشمیر میں قتل و غارت گری کا ماحول جاری رہنا اور یہ دعوی کرنا کہ جموں و کشمیر میں حالات بہتر ہورہے ہیں کسی بلند چھوٹ سے کم نہیں ہے۔ جبکہ ایڈوکیٹ بابر قادری کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک کرنے سے ایسے دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔

عوامی نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے دن کے اجالے میں بابر کے ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر انسانی حرکت کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔ اے این سی نے بابر قادری کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے ہم غمگین خاندان سے برابر کے شریک ہے اور جان بحق وکیل کی مغفرت کے لئے اللہ تعالی سے دعاگو ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نظریہ افکار اور وابستگی میں فرق کا مطلب گولی سے خاموش نہیں ہونا ہے۔ اے این سی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ناقابل قبول اقدام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش