0
Tuesday 29 Sep 2020 15:52

ہنگو کے بعد لکی مروت کے سکولوں میں بھی کورونا کیسز سامنے آگئے

ہنگو کے بعد لکی مروت کے سکولوں میں بھی کورونا کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے تین سکولوں میں طلباء اور اساتذہ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔ فوکل پرسن فار کورونا کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تاجہ زئی کے پرنسپل اور ایک استاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بائست خیل کی ایک استانی اور گورنمنٹ ہائی سکول احمد خیل کے ایک طالبعلم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ استانی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بائست خیل پانچ دن کیلئے بند کر دیا گیا، جبکہ باقی دو سکولوں میں متعلقہ کلاس روم اور پرنسپل کا دفتر بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ سکولوں میں سپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہنگو میں بھی مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کے کورونا ٹسٹس کے نتائج مثبت آنے پر دو سکول مکمل طور پر جبکہ ایک کو جزوی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش