0
Thursday 1 Oct 2020 21:17

حکومت نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری عالمی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردی ہے، مشتاق خان

حکومت نے ملک کی سلامتی اور خودمختاری عالمی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردی ہے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں سرٹیفائیڈ چور بیٹھے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے اراکین کو غائب کراکے حکومت کی مدد کی۔ حکومت نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری عالمی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردی ہے، حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی جنوبی اضلاع کے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، نائب امراء نور الحق، ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان، مولانا تسلیم اقبال، جماعت اسلامی ضلع لکی مروت کے امیر حاجی عزیز اللہ خان سمیت جنوبی اضلاع کے قائدین شریک تھے۔

مشتاق خان نے کہا کہ ایل پی جی اور گیس میٹر کے کرایوں میں اضافہ ظلم ہے، حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے، جنوبی اضلاع کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے جنوبی اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ جنوبی اضلاع کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جنوبی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ کرک کو گیس رائلٹی نہیں مل رہی، نہ ہی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش