0
Thursday 1 Oct 2020 21:31

زرداری بیانئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یا مستقل؟ کامران خان نے نون لیگی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا

زرداری بیانئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یا مستقل؟ کامران خان نے نون لیگی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا
 اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار کامران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کل خواجہ آصف کی سچائی کو رد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ زرداری کا دل سے احترام کرتے ہیں، قوم بھولی نہیں، آخری بار آپ اور شہباز شریف، آصف زرداری کا ذکر اس وعدے کے ساتھ کرتے تھے کہ زرداری سے کرپشن رقوم اور سوئس بینک اکاؤنٹس سے لوٹی رقوم واپس لائیں گے، زرداری بیانئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری ہے یا مستقل۔؟ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں کل شب سے خواجہ آصف کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، جب اُنہوں نے اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی آصف زرداری کی مدح و ثناء پر مبنی ناقابل یقین سیاسی قلابازی کا تعلق کیا اور زرداری صاحب کا وہی تعارف یاد رکھا جو نواز شریف اور شہباز شریف ساری زندگی پاکستانیوں کو کرواتے رہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گفتگو وہی ہے، جو نون لیگ کی لیڈر شپ ہمیشہ کرتی آئی ہے، مگر اس بیان کے بعد نواز شریف کا ہمیشہ سے جاری زرداری بیانیہ اچانک بدلا اور ایسا بدلا کہ سب کو حیرت زدہ کر دیا، نواز شریف نے قوم کو یہ بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ آخری بار آپ اور شہباز صاحب جب زرداری صاحب کا ذکر اس وعدے سے کرتے تھے کہ آپ زرداری صاحب سے کرپشن کی رقوم، سوئس بینک سے ہماری لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، ابھی تو آپ کا یہ وعدہ پورا ہونا تھا، آپ نے اچانک آصف زرداری صاحب کے انتہائی قابل احترام ہونے کا اعلان صادر فرما دیا ہے، قوم اس پس منظر میں کیا واقعی آپ کے وعدوں اور بیانئے پر اعتبار کرتی رہے؟ آپ ہی بتائیں۔
خبر کا کوڈ : 889611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش