0
Tuesday 2 Aug 2011 23:08

شمالی وزیرستان کے علاقے قطب خیل میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے قطب خیل میں امریکی ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک
میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے قطب خیل میں گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کا علاقہ قطب خیل میران شاہ سے 5 کیلو میٹر دور واقع ہے، جہاں امریکی جاسوس طیارے نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی گاڑی پر 2 میزائل داغے جس سے 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں بھی 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضع رہے کہ رواں سال ماہ مئی سے پاکستان میں 20 کے قریب امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے حملے کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی مارک گروس مین نے آج ہی اپنے اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلٰی حکام سے ملاقات کی تھی۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب تین گاڑیوں کو نشانہ بنا کر چار میزائل داغے۔ امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 88995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش